جشن آزادی پر  مری میں 4لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع،آتش بازی بھی ہوگی

Aug 12, 2023 | 17:29 PM

ایک نیوز :جشن آزادی کے موقع پر مری میں 4لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع،کشمیرپوائنٹ پر آتش بازی بھی ہوگی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت گورنمنٹ ہاؤس مری میں خصوصی اجلاس  ہوا  ۔ کمشنر راولپنڈی نے 13 اور 14 اگست کی شب آتش بازی اور 14اگست کو شام موسیقی کے بارے میں بریفنگ دی ۔ یوم آزادی کے حوالے سے ٹریفک مینجمنٹ کے تفصیلی پلان کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں  چیف سیکرٹری، راولپنڈی کے کمشنر، آر پی او، سی پی او، ڈپٹی کمشنر،محکمہ جنگلات، ٹورازم، این ایچ اے، پی ایچ اے، ڈی جی آرڈی اے اور متعلقہ حکام  ،صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ہاؤسنگ، تعمیرات و مواصلات، صحت کے سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ضلع مری میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے ، مری کے سیاحتی علاقے کو مزید وسعت دینے کی ہدایت  کردی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-12/news-1691843351-6847.mp4

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ مری کے کشمیر پوائنٹ پر یوم آزادی کی شب پر آتش بازی کی جائے گی۔پارکوں اور دیگر سیاحتی مقامات پر آتش بازی اور میوزیکل شوہوں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ یوم آزادی پر مری میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر پیشگی انتظامات کئے جائیں ۔



مزیدخبریں