خیبر پختونخوا :یوم آزادی بھرپور جوش و جذبہ سے منانے کی تیاریاں، سیاحت میں اضافہ

 خیبر پختونخوا :یوم آزادی بھرپور جوش و جذبہ سے منانے کی تیاریاں، سیاحت میں اضافہ

ایک نیوز: خیبر پختونخوا میں یوم آزادی  کی خوشیاں   بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اورکزئی  ( خیبر پختونخوا) میں یوم آزادی کی خوشیاں   بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ سیاحت میں بھی قابلِ دید اضافہ دیکھا گیا ہے۔ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیںسامانہ، ضلع اورکزئی میں جشن آزادی کی مناسبت سے چار روزہ پیراگلائیڈنگ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے،ایڈونچر سے بھرپور ایونٹ آج سے 14 اگست جاری رہے گا ۔

جشن آزادی فیسٹول میں ملک بھر سے پیراگلائیڈز حصہ لے رہے ہیں،شرکاء اور شائقین کیلۓ فیسٹول میں پیراگلائیڈنگ ایونٹ کے علاوہ فوڈ سٹالز ، ثقافتی رقص اور کھانے کے سٹالز ، میوزیکل نائٹ ، اور ثقافتی ہم آہنگی کے سٹالز بھی لگاۓ گئے۔چار دن پر محیط ایونٹ جہاں شائقین کے لیے جشن کا سماں ہوگا وہاں اورکزئی میں سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔ایونٹ کے انعقاد سے سامانہ، اورکزئی میں باقاعدہ طور پر پیراگلائیڈنگ کلب کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیاحوں کی سہولت کیلئے کلایا اورکزئی میں ٹورسٹ ریزورٹ قائم کیا گیا جس کا نظارہ انتہائی دلکش ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-12/news-1691839454-3965.mp4