ایشیا کپ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز، شائقین کو مشکلات کا سامنا

Aug 12, 2023 | 16:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشیا کپ 2023 کے میچز دیکھنے کے خواہشمندوں کیلئے ٹکٹوں کا حصول مشکل ہوگیا ہے، ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوتے ہی پی سی بی کی ویب سائٹ کریش کرگئی۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ایشیا کپ کے تمام ٹکٹس آن لائن پی سی بی کی ویب سائٹ سے خریدے جاسکیں گے۔میچیز کے وی آئی پی اور پریمیئم ٹکٹس کی بکنگ کے لیے شائقین نے پی سی بی کی ویب سائیٹ کھولی تو بیشتر کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

 ویب سائٹ کریش ہونے سے شائقین کو ٹکٹوں کی بکنگ کے لئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تاپم کچھ دیر بعد صورتحال نارمل ہوگئی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان میں چار میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 اگست کوملتان اسٹیڈیم میں پاکستان اورنیپال کے مابین ہوگا۔ جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کے میچزقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوں گے۔

پی سی بی اعلامیے کےمطابق مہنگا ترین ٹکٹ 10 ہزارروپے کا ہے۔اس کے علاوہ ساڑھے 8 ہزار، 7 ہزار، 6ہزار، 5ہزار، 4 ہزار کے علاوہ 2500 اور 1500 روپے میں بھی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے میچز15 سال بعد پاکستان میں ہونے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں