دنیا کی طویل ترین زپ لائن پر سفر کرنے والے اونٹ کی ویڈیو وائرل

دنیا کی طویل ترین زپ لائن پر سفر کرنے والے اونٹ کی ویڈیو وائرل

ایک نیوز: متحدہ عرب امارات کے پہاڑوں میں  سب سے بڑا ایڈونچرکرنے والے اونٹ نے سوشل میڈیا پر صارفین کو حیران کردیا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ٹریول ایجنسی رائنا ٹورز کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں  ایک ' اونٹ' کو حفاظتی دستے میں بندھے ہوئے دیکھا گیا ہے جب وہ راس الخیمہ میں دنیا کی سب سے طویل زپ لائن پر پرواز کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو ملے جلے تبصرے ملے  کچھ اونٹ کے 'اونچائی کے خوف' کے بارے میں فکر مند تھے اور دوسروں نے کہا کہ 'اسے چکر آئے گا'۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ بالکل بھی مضحکہ خیز نہیں ہے'۔ایک دن میں ویڈیو  پر 25 ہزار سےزیادہ صارفین نے لائکس اور تبصرے کیے۔