ایک نیوز: خیبر پختونخوا اور ضم شدہ اضلاع میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول ضم شدہ اضلاع میں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری ہیں۔اس سلسلے میں شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات، دیر، اورکزئی اور چترال میں کھیلوں سمیت ریلیاں اور دیگر تقریبات جاری ہیں۔
خیبر پختونخوا میں عوام باالخصوص نوجوانوں کی بڑی تعداد جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے کر رہے ہیں، سکولوں اور کالجوں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام جاری ہے جس میں طلباء اور طالبات کے مابین یوم آزادی کے حوالے سے تقاریری مقابلے جاری ہیں، عوام کی جانب سے قومی پرچم لہرانے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پرچم کی تقسیم بھی جاری ہے۔