ایک نیوز: صدر عارف علوی نے سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگتے ہوئے ای او بی آئی کو بھی معافی مانگنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی نے ای او بی آئی کو سیکیورٹی گارڈ سے معافی مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے شہری سے معافی مانگتا ہوں جسے پنشن کے حصول کیلئے سکیورٹی گارڈ نے دفتر میں داخلے کی اجازت نہیں دی۔صدرمملکت نے وفاقی محتسب فیصلے کیخلاف ای او بی آئی کی درخواست پرفیصلہ سنایا ہے۔
سیکیورٹی گارڈ افتخارحسین ایک پرائیویٹ سیکیورٹی ایجنسی میں کام کرتے تھے اور 2008 میں سروس کے دوران حادثے میں معذور ہوگئے تھے۔ انہوں نے پنشن کیلئے ای او بی آئی سے رجوع کیا تو ادارے نے پنشن گرانٹ کی ادائیگی سے انکار کردیا۔
صدر عارف علوی نے کہاکہ ایمپلائزاولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اپنے طرز عمل پرگہری نظرڈالے اور ایک عام مزدورکوپنشن کیلئے برسوں انتظارکروانا شرمناک ہے۔ شکایت کنندہ کی فائل گم ہونے کی وجہ سے سال بیت گئے، فائل سفارش کروانے پر ڈھونڈی گئی ہے۔
صدر نے کہاکہ کیس کی سماعت کے دوران ای او بی آئی نمائندے نے یقین دہانی کروائی ہے کہ شکایت پرقانون کے مطابق غور کیا جائے گا اور معاملہ ادارے کے چیئرمین کے بجائے ادارے کی اتھارٹی کے سامنے پیش کیا۔