ایک نیوز: معروف گلوکارعلی سیٹھی نے اپنے دوست سلمان طور سے شادی کرلینے کی غیر مصدقہ خبروں کی حقیقت واضح کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی سیٹھی کی شادی کی غیرمصدقہ خبر نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان اٹھا رکھا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سے شروع ہونے والی سلمان طور سے شادی کی قیاس آرائیوں نےپاکستان میں سوشل میڈیا پربھرپور جگہ بنائی اور ہرکوئی معاملے کی حقیقت جاننے کو بےتاب نظرآیا۔
Najam Sethi’s son Ali Sethi and Salman Toor, your favorite individuals, are now united in marriage. Congratulations.
— Aina Durkhanai آئینه درخانۍ (@khybereena) August 10, 2023
In an Islamic country like Pakistan, how do people generally view a marriage between two individuals of the same gender? pic.twitter.com/8cWskJPmWJ
گزشتہ روز اس حوالے سے کوئی ردعمل نہ دینے والے گلوکارنے بالآخرانسٹاگرام پر واضح کیا ہے کہ یہ اطلاعات جھوٹی ہیں۔
علی سیٹھی نے انسٹا اسٹوریزمیں لکھا، ’میں شادی شدہ نہیں ہوں‘۔
گلوکار نے لکھا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ افواہ کس نے پھیلائی لیکن ساتھ ہی امکان ظاہرکیا کہ ہوسکتا ہے اس کا مقصد ان کے نئے گانے کو مارکیٹ میں عام کرنا ہو۔
علی سیٹھی کے سب سے مقبول گانوں میں ”پسوڑی“ اور ”رنجش ہی سہی“ مداحوں کے پسندیدہ ہیں۔
سلمان طور دلکش پینٹنگز اور اپنے فن کے ذریعے پیچیدہ جذبات اور کہانیوں کو پیش کرنے کی صلاحیت کے لیے پہچانے جاتے ہیں۔