دہشتگردوں کےعلاج معالجے کاکیس،ڈاکٹر عاصم حسین بری

Aug 12, 2023 | 14:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:دہشتگردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے کیس میں انسداددہشتگردی عدالت نے  تمام ملزمان کو مقدمے سےبری کرنےکاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی مقدمہ واپس لینے کی درخواست پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے محکمہ داخلہ کی مقدمہ واپس لینے کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم دیدیا۔

مقدمے میں پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین، قادر پٹیل،ایم کیو ایم کے انیس قائم خانی، رؤف صدیقی، وسیم اختر اور پاسبان کے رہنما عثمان معظم بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت مقدمہ واپس لینے کی درخواست کی تھی۔

محکمہ داخلہ کی درخواست کے مطابق ملزمان کے خلاف شواہد نہیں، مقدمہ ختم کیا جائے، تفتیشی افسر نے بھی مقدمہ اے کلاس کرنے کی سفارش کی تھی۔

مزیدخبریں