ایک نیوز : سونی اور ہونڈا کا مشترکہ پراجیکٹ، افیلا الیکٹرک کار کی لانچنگ ، مصنوعی ذہانت اور ورچوئیل رئیلیٹی سے لیس کار کوکمپیوٹر قراردیدیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق افیلا پروٹوٹائپ ایک خوبصورت الیکٹرک کار جو مصنوعی ذہانت، آگمنٹڈ ریئلٹی اور ورچوئل ریئلٹی کی خصوصیات سے لیس ہے۔افیلا الیکٹر کار کا مکمل ٹچ سکرین ڈیش بورڈ سینما اسکرین میں ڈھل جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اسی طرح ریموٹ کنٹرول سے لیس پلے اسٹیشن فائیو کار میں موجود ہے جبکہ موسیقی اور نیوی گیشن کی جدید ترین سہولتوں سےلیس افیلا کار صرف تصور کی جاسکتی ہے ۔
سونی ہونڈا موبیلٹی کے سی ای او یاسوہید میزونو کا کہنا ہےکہ ’افیلا انٹرایکٹیو تعلق کے ہمارے تصور کی نمائندگی کرتی ہے جہاں لوگ انٹرایکٹیو نقل و حرکت کے احساس کو محسوس کرتے ہیں اور جہاں نقل و حرکت سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں اور معاشرے کا پتہ لگاسکتی ہے اور انہیں سمجھ سکتی ہے۔
اس کار میں چہرے کو شناخت کی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے جو نئی الیکٹرک گاڑیوں میں عام بات ہے۔ فرنٹ گرل پرلگی سکرینیں موسم کا حال چارجنگ سٹیٹس اور کھیل کے کسی مقابلے کے سکور کے بارے میں بتا سکتی ہیں۔2025 میں افیلا کار کی بکنگ شروع ہو جائے گی اور شیڈول کے مطابق امریکا میں 2026 سے ڈلیوری کا آغاز کر دیا جائے گا۔
مصنوعی ذہانت،جدید ٹیکنالوجی سے لیس افیلا الیکٹرک کار لانچ
Aug 12, 2023 | 13:40 PM