ایک نیوز: تحریک انصاف غیر ملکی فنڈنگ ضبطگی کیس میں الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیاہے کہ پی ٹی آئی کو انصاف کے تقاضے کے تحت تفصیلی جواب جمع کروانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
پی ٹی آئی 50 ہزار روپے الیکشن کمیشن ڈپٹی ڈائریکٹر لا کے دفتر میں جمع کرائیں،یہ رقم یتیم خانے کو دی جائے گی، پی ٹی آئی 22 اگست کو شو کاز کا حتمی جواب جمع کروائے،حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس نمٹا دے گا۔
الیکشن کمیشن دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کردے گا۔حکم نامہ چیف الیکشن کمشنر کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔