پاکستان سڑیٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کی ناروے کپ میں دوسری پوزیشن

Aug 12, 2023 | 13:23 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: پاکستان سڑیٹ چلڈرن فٹبال ٹیم نےمایہ ناز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا نام دنیا بھر میں روشن کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناروے کپ دنیا کا سب سے بڑا یوتھ ٹورنامنٹ منعقد کرواتا ہے، سڑیٹ چلڈرن پاکستان انڈر 17 فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60 ٹیمز میں سے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
 مسلم ہینڈز فاؤنڈیشن کے سربراہ کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم کی عمدہ کارکردگی وہاں کے پاکستانی نوجوانوں کے لیے حوصلہ کا باعث بنی۔فٹ بال میں ایسا اعزاز پاکستان کے لیے نہایت قابلِ فخر بات ہے۔میدان پراجیکٹ کے سربراہ کا کہنا ہےکہ سڑیٹ چلڈرن ورلڈ کپ مقابلوں میں ان بچوں کو شریک کیا جاتا ہے جو عموماً محنت مزدوری کر کے گھر کا خرچہ چلاتے ہیں۔ سڑیٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم میں شمولیت ان کو قومی ہیروز بناتی ہے جو اس پلیٹ فارم کی خوش آئند بات ہے۔
پاکستان سٹریٹ فٹبال ٹیم کے منیجر کا کہنا ہےکہ ناروے میں موسم کی سختی کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند تھے۔ہر طرح کے حالات اور چیلنجز کا مقابلہ کر کے پاکستانی ٹیم نے بہترین پرفارمینس دی ہے۔ پاکستان سٹریٹ فٹبال ٹیم کا کہنا ہےکہ میں نے دو مرتبہ پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کی جو میرے لیے نہایت قابلِ فخر ہے۔پاکستانی ٹیم نے بلاشبہ ناروے میں بہترین پرفارمینس کا مظاہرہ کیا اور ہماری ٹیم ہمیشہ ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-12/news-1691828498-9238.mp4

مزیدخبریں