پاک فوج کا مِٹھی میں مفت میڈیکل، راشن کیمپ کا انعقاد 

Aug 12, 2023 | 13:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاک فوج نے مِٹھی کے پسماندہ علاقہ میں مفت میڈیکل اور راشن کیمپ کا انعقاد  کیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان آرمی کی جانب سے ڈسٹرکٹ مٹھی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد اور مفت راشن کی ترسیل کی گئی۔میڈیکل کیمپ مٹھی کے دوردراز گاؤں، پوسارکو میں قائم کیا گیا،گاؤں میں فری راشن کیمپ کا بھی قیام کیا گیا ۔کیمٌپ میں تقریباً دو ہزار مریضوں کا معائنہ اور ادویات کی فراہمی کی گئی جن میں 700 بچے بھی شامل تھے۔

آرمی کی ڈاکٹرز نےماں اور بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق خصوصی مشورے دیے اور معائنہ بھی کیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، بیسک ہیلتھ یونٹ مٹھی کے تعاون سے تھرپارکر کے دور دراز علاقوں کے مریضوں کو میڈیکل کیمپ تک پہنچایا گیا۔ڈی ایچ او، بی ایچ یو اور لیڈی ھیلتھ ورکرز کو صحت و صفائی سے متعلق سامان کی فراہمی کی گئی، سامان کی فراہمی این ڈی ایم اے کے تعاون سے کی گئی۔پاکستان آرمی کے راشن کیمپ سے روز مرہ خوراک کا راشن اور بچوں کے لئے دودھ کے ڈبے تقسیم کیے گئے۔فری راشن نا صرف مقامی رہائشیوں کو دیا گیا بلکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی مہیا کیا گیا ۔

مٹھی اور تھرپارکر کے مقامیوں نے پاک فوج کے اس عظیم اقدام کا خیر مقدم کیا.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-12/news-1691827921-8117.mp4

مزیدخبریں