سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 21 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 21 دہشتگرد گرفتار

ایک نیوز: سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 21  دہشت گرد گرفتار کر لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  ٹی ٹی پی کے 9 ،داعش کے 4 اہم کمانڈر سمیت 21  دہشت گردوں  گرفتار  کرلیے ہیں جس کی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تصدیق کر دی  ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہےکہ لاہور ،ناروال ،ڈی جی حان ،راولپنڈی، جہلم ،مظفر گڑھ ،گوجرانوالہ،سرگودھا،لیہ،اٹک اور ساہیوال سے گرفتار دہشت گرد خطرناک منصوبہ کر رہے تھے۔دہشت گردوں سے بارودی مواد،پر ائما کارڈ ،ڈیٹو نیٹر ،أہی ای ڈی بم،حفاظتی فیوز ،ہینڈ گرینڈ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔دہشت گردوں کی شناحت شاہد،امین،گل رحمان،أذاد،اسحاق،اعجاز،جاوید،مدثر،اقبال،عیسی،شہبازاورسیف کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری کردی گئی ہے۔رواں ہفتے700 کومبنگ آپریشنز کے دوران 49 مشتبہ افراد گرفتار کیے  گئے ہیں،آپریشنز میں 29829 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔