30 سال سےاسٹیبلشمنٹ کی آنکھوں کا تارا ہوں ، شہبازشریف

Aug 12, 2023 | 12:51 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 30 سال سےاسٹیبلشمنٹ کے اٰنکھوں کا تارا ہوں،مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میرے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے رہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہ مانتے ہیں ہمارا ووٹ بینک متاثر ہوا لیکن ہم نے ریاست بچائی، البتہ میں سمجھتا ہوں کہ ریاست بچ گئی توسب کچھ بچ گیا۔16 ماہ مشکل حالات میں حکومت چلائی، اس دوران ایک روپے کا اسیکنڈل ہمارے خلاف نہیں آیا، آئندہ انتخابات ووٹ کوعزت دو کے نعرے پر لڑیں گے۔16ماہ میں ایک روپے کا اسیکنڈل ہمارے خلاف نہیں آیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کس دورمیں میرے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں رہے، فخر ہے میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمیشہ تعلقات اچھے رہےلیکن یہ بتائیں کہ مجھے کب اور کس موقع پر رعایت دی گئی۔اس کے علاوہ منصوبوں کی افتتاح تقریب میں آرمی چیف کی تعریف کے سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعریف کرنے میں حرج کیا ہے؟

شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی ترمیم سےنوازشریف کی نااہلی ختم ہو چکی اور متفقہ فیصلہ ہےکہ اگر اکثریت ملی تو وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

دوسری جانب نواز شریف کی نا اہلی کے حوالے سے سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف کی نااہلی 5 سال کی مدت گزرنے کے بعد ختم ہو چکی، ایک حالیہ قانون سازی کو رجوع کرنے کی ضرورت ہے، اس قانون سازی میں نااہلی 5 سال تک محدود کردی گئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی بہت جلد ہوگی اور وہ یاست میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گے جب کہ رب العزت کی مہربانی سے ماضی کی تمام زیادتیوں کا ازالہ ہوگا۔

مزیدخبریں