شاہنواز دھانی کا یوٹرن، متنازع ٹویٹ ڈیلیٹ

Aug 12, 2023 | 12:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: شاہنواز دھانی نے یوٹرن لیتے ہوئے متنازع ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں۔

رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ اور افغانستان سے ون ڈے سیریز کیلئےنظر انداز کیے جانے والے فاسٹ باؤلر شا ہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کسی صحافی یا تجزیہ کار نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت تک نہیں کی۔

سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستانی پیسرز کے پرفارمنس سے متعلق اعداد و شمار سوشل میڈیا پر شیئر کیےجن میں شاہنواز دھانی کا نام شامل نہیں تھا۔ شاہنوازدھان اس پر بھی خاموش نہیں رہے اور جواب میں لکھا کہ کیا دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے؟

پی سی بی نے ان کے اس رویے کا نوٹس لیتے ہوئے باز پرس کا فیصلہ کیا، مگر اسی دوران شاہنواز دھانی نے یوٹرن لیتے ہوئے متنازع ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں جس سے معاملہ حل ہو گیا۔

مزیدخبریں