اعجاز چوہدری اور پی ٹی آئی خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اعجاز چوہدری اور پی ٹی آئی خواتین ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ایک نیوز: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ، صنم جاوید سیمت دیگر خواتین اور اعجاز چوہدری کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت کی۔اس دوران خواتین ملزمہ خدیجہ شاہ ، صنم جاوید ،عالیہ حمزہ ، روہینہ خان ، فرزانہ سرور ، طیبہ عنبرین ، سمیعہ اسد ،افشاں طارق اور پی ٹی آئی رہنما اعجازچوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے کے چالان تیاری کے مرحلے میں ہے، کچھ مہلت دی جائے۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈر میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔ اعجاز چوہدری کے خلاف مقدمہ نمبر 108/23 تھانہ سرور روڈ اور مقدمہ نمبر 768/23 تھانہ شادمان میں درج ہے

عدالت نے واجد علی ، عادل سعید سمیت 76 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 26 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر  نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ کا چالان مکمل کیا جا رہا ہے ،عدالت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم دے ۔ ملزمان قیصر کمال ،حیدر ،جون جیمز ،عمران علی ،مجاہد ، عمر الیاس ، محمد عثمان ،شان عباس اور سلطان سمیت 76 ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔