یاسمین راشد،خدیجہ شاہ سمیت پی ٹی آئی کارکن کی درخواست ضمانت سماعت کیلئےمقرر

Aug 12, 2023 | 11:29 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ڈاکٹر یاسمین راشد ،پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 140 ورکز کی ضمانتوں کی درخواست سماعت کےلیے مقرر ہو گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس سلطان تنویر اور جسٹس  راحیل کامران پر مشتمل دو رکنی بینچ پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر16 اگست اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر  یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر 17 اگست کو سماعت کریں گے۔انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست خارج کی تھی  جس کے بعدیاسمین راشد، خدیجہ شاہ سمیت دیگر نے بعد از گرفتاری ضمانتوں کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ۔ خدیجہ شاہ سمیت سمیت کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس کا مقدمہ درج ہے۔

دوسری جانب  پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد پر تھانہ شادمان پر حملہ کیلئےاکسانے کے الزام کےمعاملہ پرلاہور ہائیکورٹ کےرجسٹرار آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کردی ہے۔عدالت نے سرکار اور تھانہ شادمان کے مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے۔درخواست ضمانت میں سرکار اور تھانہ شادمان کے مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تھانہ شادمان پر حملہ کرنےلئے دوسروں کو اکسانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ملزمہ ڈاکٹر یاسمین راشد نامزد ایف آئی آر نہیں، سیاسی مقدمہ بنایا گیا،اس مقدمہ میں ملزمہ کے کئی شریک ملزمان کی ضمانت ہوچکی ہے۔ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے باوجود اے ٹی سی ٹرائل کورٹ نے ضمانت خارج کی،ملزمہ کے مقدمہ کا چالان ہوچکا ہے جس کے بعد پولیس کو مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ ہائیکورٹ ملزمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں