ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس اپیل کی پہلی سماعت کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریری حکمنامے میں کہا گیاہے کہ 5 اگست کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی،الیکشن کمیشن کی شکایت پر درخواست گزار کے خلاف ٹرائل ہوا،ٹرائل مکمل ہونے پر درخواستگزار کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تحریری حکمنامے میں مزید کہا گیاہے کہ عدالت فریقین کو نوٹس جاری کرتی ہے،آفس کو ہدایات کی جاتی ہیں کہ ٹرائل کورٹ کا ریکارڈ طلب کیا جائے،چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا جاتاہے۔