ایک نیوز: شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی میں فائرنگ کرکے تین بھتیجوں کوقتل کرنے والے دولہے کو گرفتارکرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ گزشتہ شب دولہا اپنی دوسری شادی کی تقریب میں فائرنگ کررہا تھاجس کے نتیجے میں تین بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوگئےتھے۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 14 اور 8 سال کے درمیان ہیں۔
واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والا دولہا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دولہے کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔