مودی کاہندوستان عیسائیوں کیلئےجہنم بن گیا،سب سےبڑی جمہوریت کادعویداربےنقاب

Aug 12, 2023 | 10:36 AM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز:مودی کا ہندوستان عیسائیوں کے لئے جہنم بن گیا۔یونائیٹڈ کرسچین فورم کی سالانہ رپورٹ نے مودی سرکار کے دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور مذہبی رواداری کے دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال کے گزشتہ6مہینوں میں ہندوستان کی 23ریاستوں میں عیسائی برادری کے خلاف پُر تشدد واقعات400سے تجاوز کر گئے۔اُتر پردیش عیسائیوں کے خلاف155پُر تشدد واقعات کے ساتھ سرِ فہرست رہا۔صرف جون کے مہینے میں اوسطاََ3واقعات روزانہ جبکہ کل88واقعات رپورٹ ہوئے۔

سال2022 میں عیسائیوں کے خلاف598 پُر تشددواقعات رپورٹ ہوئے۔مودی سرکار نے مذہب تبدیلی کے قوانین کو ہتھیار بنا کر35عیسائی پادریوں کو 63مقدمات میں جیل میں ڈال دیا۔2014میں بی جے پی کی حکومت میں آنے کے بعد عیسائی برادری کے خلاف نفرت انگیز جرائم دُگنے ہو گئے۔

قومی اقلیتی کمیشن کے مطابق 1964سے1997تک ہندوستان میں عیسائیوں کے خلاف صرف62 پُر تشددواقعات رپورٹ ہوئے،بی جے پی کے پہلے دورِ حکومت میں 1998سے2004تک عیسائی برادری کے خلاف 1000سے زائد پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے۔

یونائیٹڈ کرسچین فورم کا کہنا ہے کہ 2014سے2022تک ہندوستان میں عیسائی برادری کے خلاف2700سے زائد پر تشدد واقعات رپورٹ ہوئے،مودی سرکار سیاسی مقاصد کی خاطر مذہبی جذبات کو اُبھار کر ہندو انتہا پسندوں کی خوشنودی چاہتی ہے۔

اوپن ڈورز آرگنائزیشن کے مطابق عیسائیوں کے خلاف تشدد میں بھارت2014 میں 28ویں نمبرسے2022میں 10ویں نمبر پر آچکا ہے۔”اوپن ڈورز آرگنائزیشن“ نے ہندوستان کو عیسائیوں کے لئے شدید خطرناک ملک قرار دے دیا۔

23جنوری1999کو بجرنگ دَل کے انتہا پسندوں نے35سالوں سے کوڑھ کے مرض کا علاج کرنے والے آسٹریلوی سماجی کارکن گراہم سٹینز کو2کمسن بچوں سمیت زندہ جلا ڈالا تھا۔1998میں مودی کے زیر سایہ گجرات میں 10دن تک جاری رہنے والے قتلِ عام میں 25عیسائی گاؤں جلا دیئے گئے۔

2008میں اڑیسا میں عیسائی برادری کے600سے زائد گاؤں اور 400چرچوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ 4دن تک جاری رہنے والے قتلِ عام میں 500عیسائی جاں بحق،75000بے گھر اور100سے زائد عیسائی خواتین اجتمائی زیادتی کا شکار ہوئیں۔ منی پور میں جاری حالیہ فسادات میں بھی150عیسائی جاں بحق جبکہ400چرچوں کو جلایا جا چکا ہے

مزیدخبریں