ایک نیوز: امریکی ریاست ہوائی کے جزیرے ماوئی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 80افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2000 ہزار افراد لا پتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 80ہوگئی جب کہ ہزاروں افراد بے گھر اور تقریباً ایک ہزار عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 14 ہزار سے زائد لوگ جزیرے سے نقل مکانی کرچکے ہیں، ایک ہزار خاکستر اور 11 ہزار افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔
گورنر ہوائی جوش گرین کے مطابق آگ نے جزیرے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے، کئی لاشیں جلے ہوئے گھروں میں ہوسکتی ہیں جب کہ آگ سے جان بچا کر سمندر میں چھلانگ لگانے والوں میں 17 افراد کو کوسٹ گارڈ نے بچالیا۔
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے تباہی کو بڑا قومی سانحہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ہوائی کی تعمیر نو میں کئی سال اور اربوں ڈالر لگیں گے۔