ایک نیوز :بھارت میں چیتوں کی اموات پر وائلڈ لائف افسر کو عہدے سے برطرف کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک اعلی بھارتی وائلڈ لائف اہلکار کو آٹھ چیتوں کے مرنے کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔آٹھ چیتے نمیبیا سے لائے گئے تھے،جنگلی حیات کے حکام نے گزشتہ چار ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے آٹھ چیتوں کی موت کی وجہ قدرتی وجوہات بتائی ہے۔مدھیہ پردیش میں جنگلی حیات کے سینئر افسر جسبیر سنگھ چوہان کو بغیر وجہ بتائے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر افسر کی برطرفی کا تعلق چیتوں کی ہلاکتوں سے ہے۔