پاکستانی خاتون فٹبالر نے سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا

پاکستانی خاتون فٹبالر نے سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا
کیپشن: پاکستانی خاتون فٹبالر نے سعودی کلب سے معاہدہ کرلیا

ایک نیوز :پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان نے سعودی فٹبال کلب ایسٹرن فلیمز سے معاہدہ کرلیا ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی ویمن پریمیئر لیگ کلب ایسٹرن فلیمز نے جمعہ کو اس بات کا اعلان کیا کہ اس سیزن کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان اور مڈ فیلڈر ماریہ خان کو سائن کرلیا گیا ہے۔کلب کا کہنا ہے کہ پاکستانی پروفیشنل فٹبالر کو سائن کرنے کا مقصد سعودی پریمیئر لیگ کے نئے سیزن میں ٹیم کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ قومی فٹبالر سعودی عرب میں پروفیشنل فٹبال کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون فٹبالر ہوں گی۔
کلب کے پلیئرز روسٹر کے مطابق اس کے پاس کولمبیا، الجزائر اور مراکش کے فٹبالرز بھی موجود ہیں تاہم سعودی پریمیئر لیگ کے گزشتہ سال ہونے والے پہلے سیزن میں ایسٹرن فلیمز صرف دو میچ جیت پائی تھیں۔ 
ماریہ خان کو گزشتہ برس پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا، اس سال کے آغاز میں سعودی عرب میں ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کے خلاف میچ میں ان کے فری کک کے گول نے ہر کسی کی توجہ حاصل کرلی تھی۔