خاتون کی چاکلیٹ بار سے انسانی انگلی نکل آئی

خاتون کی چاکلیٹ بار سے انسانی انگلی نکل آئی
کیپشن: A human finger emerged from the woman's chocolate bar

ایک نیوز:سری لنکا میں فروٹ نٹ چاکلیٹ بار  کے مزے لیتی  ہوئی خاتون کی چاکلیٹ بار سے انسانی انگلی نکل آئی۔
 مقامی اسپتال میں ملازمہ خاتون کا کہنا تھا کہ انہوں نے وہ چاکلیٹ بار اسپتال کی کینٹین سے خریدی تھی، چاکلیٹ کھاتے ہوئے انہیں محسوس ہوا کہ کوئی ٹھوس چیز ان کے منہ میں آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں لگا کہ شاید ان کے دانتوں میں کاجو آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے اس چیز کو منہ سے نکال کر دیکھا تو خوف سے ان کی حالت بری  ہو گئی کہ وہ انسانی انگلی کو چبانے کی کوشش کر رہی تھی۔

خاتون کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انسانی ناخن اب بھی چاکلیٹ بار میں موجود ہے۔

خاتون کی شکایت پر  پبلک ہیلتھ حکام کی جانب سے کمپنی کی بنائی ہوئی دیگر چاکلیٹس کوبھی  سیل کردیاگیا  جبکہ مذکورہ چاکلیٹ کی پراڈکٹس کو بھی اسپتال کی کینٹین سمیت تمام اسٹورز سے ہٹاتے ہوئے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔