ایک نیوز نیوز: برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ملعون سلمان رشدی امریکی ریاست نیویارک کے علاقے شوٹاکوا میں ایک تقریب سے خطاب کیلئے اسٹیج پر پہنچا تو ایک شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان رشدی کو جمعہ کی صبح سی ایچ کیو 22 کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرنا تھا۔ وہ جیسے ہی سٹیج پر پہنچا تو ایک شخص نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ سلمان رشدی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ملعون سلمان رشدی کو توہین آمیز تصنیف کی وجہ سے ماضی میں بھی قتل کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور 1988 میں اس معاملے پر برطانیہ میں بھی متعدد مظاہرے ہوئے تھے۔
پاکستان نے سلمان رشدی کی گستاخانہ کتاب پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ایران کے آیت اللہ خمینی نے 1989 میں رشدی کو واجب القتل قرار دینے کا فتویٰ دیا تھا۔