سوناکشی سنہا کی نئی اداؤں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

سوناکشی سنہا،نئی اداؤں ،سوشل میڈیا ،دھوم
کیپشن: سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ان تصاویر میں وہ ریکھا کے مشہور زمانہ کردار امراؤ جان ادا میں نظر آرہی ہیں۔

سوناکشی نے اپنی تصاویر کے عنوان میں لکھا ہے، 'ان آنکھوں کی مستی کے'۔ یہ بول 1981 میں ریلیز ہونے والی فلم امراؤ جان ادا کے مشہور گانے کے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

اس کے جواب میں سوناکشی کے مبینہ بوائے فرینڈ اداکار ظہیر اقبال نے لکھا ہے، 'مستانے ہزاروں ہیں'۔ اس کے جواب میں سوناکشی نے 'واہ' کا کمنٹ کیا۔ سوناکشی کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کے اداکار خوب سراہ رہے ہیں۔