بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا مداحوں سے فلم کا بائیکاٹ نہ کرنے کی درخواست

بھارتی اداکارہ ،کرینہ کپور ،مداحوں ،فلم کا بائیکاٹ ،درخواست
کیپشن: کرینہ کپور، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: بالی ووڈ کی مشہور اور خوبرو اداکارہ کرینہ کپور ایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں کی زینت بن چکی ہیں۔ انہیں اپنی نئی آنے والے فلم لال سنگھ چڈا کے بارے میں ناقدین کی تنقید پر سخت ردعمل دینے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فلمی ناقدین نے ان کی نئی آنے والی فلم کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد کرینہ کپور کو وضاحت کے لیے میدان میں آنا پڑا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لال سنگھ چڈا میں وہ عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ یہ فلم جمعرات کو بڑے پردے پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ کرینہ کپور نے اب مداحوں سے درخواست کی ہے کہ فلم کا بائیکاٹ نہ کیا جائے۔

کرینہ کپور نے اپنے ایک گزشتہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ہر جب کہ ہر شخص اپنی رائے رکھتا ہے تو کسی ایک کی رائے مسلط نہیں ہونی چاہیے۔ تاہم اب انہوں نے اپنے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مداحوں کی دل آزاری کرنا ان کا مقصد نہیں تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ صرف ایک فیصد لوگ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کررہے ہوتے ہیں۔ ان کو ہی فلمی مداح کہنا غلط ہوگا۔