جانسن اینڈ جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت بند

J&J POWDER BANNED
کیپشن: J&J POWDER BANNED
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: جانسن اینڈ جانسن نے 2023 میں دنیا بھر میں اپنے بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

  رپورٹ کے مطابق  امریکا میں صارفین کی حفاظت کے ہزاروں جاری مقدمات کی وجہ سے مصنوعات کی فروخت روک دی ہے، بے بی پاؤڈر کو اب دنیا بھر کے پورٹ فولیو سے ہٹا دیا جائے گا۔

2020 میں کمپنی نے امریکا اور کینیڈا میں اپنے پاؤڈر کی فروخت بند کی تھی۔ اس پاؤڈر میں ایسبیسٹوس کا ایک قسم کا نقصان دہ فائبر پایا گیا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ یہ کینسر کی وجہ ہے۔

اس معاملے میں 35 ہزار خواتین نے بچہ دانی کا کینسر ہونے پر کمپنی کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے جس کی وجہ سے امریکا میں اس کی مانگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔

 تاہم برطانیہ سمیت دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اب بھی یہ پاؤڈر فروخت ہورہا ہے۔ دوسری طرف کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ بے بی پاؤڈر انسانی صحت کیلئے نقصان دہ نہیں اور استعمال کیلئے بالکل محفوظ ہے۔