زیرسمندر کیبل کٹ گئی، انٹر نیٹ صارفین کو مشکلات کا سامنا 

trans cable cut
کیپشن: trans cable cut
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: سنگاپور سے فرانس اور اٹلی تک جانے والی سب میرین کیبل سسٹم  کٹ گئی۔ پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار آہستہ، صارفین کو مشکلات کا سامنا  ہے۔

رپورٹ کی مطابق کیبل کمپنی ٹرانس ورلڈ ہوم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ٹیرسٹیریل نیٹ ورک میں فائبر کٹ‘ کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں خلل پڑا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے مطابق پاکستان میں تین سب میرین کیبل آپریٹرز میں سے ایک ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کے کیبل نیٹ ورک میں خلل پایا گیا۔

مصر کے قریب سوئز کینال اور بحیرہ روم میں کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث دیگر ممالک میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی۔ جبکہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس کا کہنا ہے کہ  کیبل سمندر کی گہرائی میں موجود تھی لیکن مصر میں تقریباً 480 کلومیٹر کا ایک ٹکڑا خشکی پر تھا تاکہ سوئیز کینال میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت کی وجہ سے پریشانی سے بچا جا سکے۔

جنوب مشرقی ایشیا, مشرق وسطی,مغربی یورپ میں سب میرین کیبل سسٹم تقریباً 20ہزار کلومیٹر طویل ہے، جو فرانس کے مارسیل سے سنگاپور تک پھیلا ہوا ہے

اس وقت پاکستان سے منسلک سات سب میرین انٹرنیٹ کیبل سسٹم ہیں جن میں سے چار پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ، دو ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور ایک کیبل سسٹم جو حال ہی میں آن لائن آیا ہے، جو چینی کمپنی کی ملکیت ہے۔