شمالی وزیرستان میں امن، 16 رکنی پارلیمانی جرگہ آج مذاکرات کرے گا

Aug 12, 2022 | 15:14 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: شمالی وزیرستان میں قیام امن کی خاطر وزیراعظم کا تشکیل کردہ پارلیمانی جرگہ آج میرعلی پہنچے گا۔ جرگہ اس سے قبل  آپس میں  میٹنگ کرے گا۔ 

 تفصیلات کے مطابق 16 رکنی پارلیمانی جرگہ میں جے یو آئی کے اکرم خان  درانی،مولانا عطاالرحمن،نواز لیگ کے امیر مقام،جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم اور سینئٹر مشتاق خان، اے این پی کے ایمل ولی خان،پیپلزپارٹی کے نجم الدین اور فیصل کنڈی شامل ہیں۔ یہ پارلیمانی جرگہ میرعلی میں اتمانزئی داوڑ اور وزیراقوام کی23 روز سے جاری ہڑتال ختم کرانے کے لئے مذاکرات کرے گا۔ 

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں علماء اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف شہری23 روز سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔ پرامن مظلوم دھرنا کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ یہاں سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری ختم  کی جائے اور ان کے علاقوں میں امن قائم ہو۔ دھرنے کے شرکاء نے شرط رکھی ہے کہ اس بار وہ انتظامیہ افسران کو نہیں بلکہ وفاقی  یا صوبائی حکومتوں کو بطور گارنٹر لیں گے۔ 

مزیدخبریں