سلیمان اعوان: لاہور ہائیکورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی انکوائری میں پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کو نوٹس کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایف آئی اے کی انکوائری روکنے کے متعلق فوری حکم امتناعی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے پٹیشن پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اور انکوائری ٹیم کے سربراہ سے آئندہ ہفتے شق وار جواب طلب کرلیا۔ جسٹس صفدر سلیم شاہد نے تحریک انصاف کے رہنماء میاں محمود الرشید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواستگزار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ فیصلے کو جواز بناء پر ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس بھجوایا ۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کی بناء پر ایف آئی اے کے پاس انکوائری کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایف آئی اے کی انکوائری کرنے اور طلبی کا حکم کالعدم قرار دے۔