بحیرہ عرب میں طوفان، ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی 

Aug 12, 2022 | 15:04 PM

 ایک نیوز نیوز:  محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے  کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب کے اوپر دباؤ کا علاقہ شدت اختیار کر کے ایک ڈپریشن (شدید کم پریشر ایریا) میں تبدیل ہو گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ڈپریشن کی  زیادہ سے زیادہ رفتار 50-55 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔  ڈپریشن کراچی سے تقریباً 260 کلومیٹر جنوب/جنوب مشرق اور ٹھٹھہ سے 280 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔  یہ موسمی نظام شروع میں شمال مغربی سمت اور پھر مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ 

 پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ اس موسمی نظام سے کسی خطرے سے دوچار نہیں ہے۔  پی ایم ڈی ٹراپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر، کراچی اس سسٹم کی کڑی نگرانی کر رہا ہے اور آئندہ  اسی کے مطابق اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔  اگلے 3 دنوں کے دوران سمندری حالات انتہائی خراب رہیں گے۔

  سندھ کے ماہی گیروں کو آج سے 14 اگست تک کھلے سمندر میں نہ جانے اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو پیشن گوئی کی مدت کے دوران زیادہ محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں