انتظار کی گھڑیاں ختم، کے پی ایل کا کل سے آغاز

KPL season 2
کیپشن: KPL season 2

ایک نیوز نیوز: کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کا آغاز کل سے ہو گا۔ لیگ میں 7 ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ لیگ میں حصہ لینے کیلئے تمام ٹیمیں مظفرآباد پہنچ گئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق لیگ میں راولاکوٹ ہاکس، میرپور رائلز، باغ سٹالینز، اوورسیز وارئیئرز، مظفرآباد ٹائیگرز، جموں جانباز،کوٹلی لائنز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ لیگ کا افتتاحی میچ پہلے سیزن کی فاتح راولاکوٹ ہاکس اور جموں جانباز کے مابین ہوگا۔ لیگ میں 13 اگست سے 26 اگست تک مظفرآباد کرکٹ سٹیدیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل 26 اگست کو ہوگا۔ : تمام ٹیموں میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قومی کھلاڑی شامل ہیں۔