نالہ ڈیک سیلابی ریلہ، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل

railway track
کیپشن: railway track

ایک نیوز نیوز: نالہ ڈیک کا سیلابی ریلے کے باعث قلعہ سوبھا سنگھ کے قریب ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے نارووال اور سیالکوٹ کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔

لاہور سے براستی نارووال ،سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکپریس کو قلعہ سوبھا سنگھ کے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سیلاکوٹ جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جو اپنی مدد آپ کے تحت ذرائع آمدورفت سے سیالکوٹ جانے پر مجبور ہیں۔ 

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ نالہ ڈیک کے سیلابی ریلے سے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ جس کے باعث ٹرین کو سیالکوٹ روانہ کرنا نا ممکن ہے۔ ٹرین کوواپس نارووال کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ ٹرین صبح 7 بج کر 20 منٹ کی بجائے 9 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوگی۔ 

دوسری ٹرین علامہ اقبال ایکپریس کے مسافروں کو لاہور لے کر جائے گی۔ علامہ اقبال ایکپریس سیلاکوٹ سیالکوٹ سے مقررہ وقت پر براستہ نارووال کی بجائےبراستہ وزیر آبادلاہور پہنچے گی۔ 

حکام کا کہنا ہے نارووال اور سیالکوٹ کے درمیان پسرور، قلعہ سوبھا سنگھ کے مسافر اپنے آبائی اسٹیشن کی بجائےاسی ٹکٹ میں سیالکوٹ سے علامہ اقبال ایکپریس یا نارووال سے لاثانی ایکپریس میں کراچی کیلئے سفر کر سکیں گے۔ دیگر نارووال اور سیالکوٹ کے درمیان ریلوے اسٹیشنوں کے مسافروں کو کٹوتی کے بغیر فل ٹکٹ واپس ہونگے۔ 

حکام کا مزید کہنا ہے مسافروں کی پریشانی کا احساس ہےلیکن قدرتی آفات سے لڑا نہیں جا سکتا ہے