ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے نظر ثانی اپیل دائر کی گئی ہے، ڈائری برانچ نے نظر ثانی درخواست پر اعتراض عائد کر دیا۔ ڈائری برانچ کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا کہ عدالتی فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی نہیں لگی۔
دوسری جانب پراسیکیوٹر نے نظر ثانی کی درخواست پر اعتراض دور کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت کی تصدیقی شدہ کاپی درخواست کے ساتھ لگا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداروں کے خلاف بیانات اور اکسانے کے مقدمے میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کو جیل بھیج دیا ہے۔