علی پور: زہریلی شراب پینے سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے

علی پور: زہریلی شراب پینے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: علی پور: زہریلی شراب پینے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے

ایک نیوز نیوز: مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں زہریلی شراب پینے سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ایک شخص کو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے مختلف علاقوں کے رہائشی آٹھ افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہوئے جبکہ ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔

 ہلاک ہونے والے افراد میں، شیخ عبدالواحد ، شیخ لطافت علی عرف منا ، بلال حسین ، رمضان، منور، رانا اسد اکرام راجپوت، عرفان، ارشاد بی بی اور رمضان شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی عمریں تئیس سال سے ساٹھ سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے ہلاک ہونے والوں میں تمام مزدورغریب طبقہ کے لوگ تھے جو محنت مزدوری کر کے بمشکل گھر کا چولہا جلاتے تھے۔

پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ہلاک افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ لواحقین پوسٹ مارٹم کرانے سے انکاری ہیں۔

شہریوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تین ماہ قبل بھی مبینہ طور پر کچی زہریلی شراب پینے سے تین افراد جان کی بازی ہار چکے تھے.

ورثاء نے بتایا کہ اگر پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتی تو آٹھ قیمتی جانیں بچ جاتیں۔

پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔