ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں؟ حوا کی بیٹی درندوں کے آگے پھینک دی گئی 

Aug 12, 2022 | 13:03 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:  لیہ میں دردناک واقعہ، خاتون کو اغوا کرکے  زیادتی کیلئے کتوں کے آگے پھینک دیا گیا، ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کی گئیں۔ آر پی او نے نوٹس لے لیا۔ ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔

 رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو  اور تصاویر انتہائی دردناک ہیں اور میڈیا پر چلائی جانے کے قابل نہیں تاہم ویڈیو جو ایک باحجاب خاتون کی طرف سے پوسٹ کی گئی ہے۔ مناسب ایڈییٹنگ کے بعد شئیر کی جارہی ہے تاکہ ملزمان کوکیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-12/news-1660291412-4423.mp4

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ کہ اس کو وسیم علوی، ابرار ، بابر اور ایک نامعلوم شخص نے اغوا کرکے چوک اعظم کے قریب نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا جہاں اسے پانچ روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ جانوروں کی اس کے ساتھ وحشیانہ سلوک کی ویڈیوز بنائی گئیں  اور پیسہ بنانے کے لئے ان ویڈیوز کو ڈارک ویب پر فروخت کیا گیا۔ خاتون نے حکمرانوں اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ اس سے ہونے والی زیادتی کی ایف آئی آر درج کی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے  واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے JIT تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیے۔  انہوں نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کے خلاف زمین تنگ کر دی جائے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کر کے حقائق سامنے لائے جائیں 12 گھنٹوں میں ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائےاور ملوث  ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔  ترجمان جنوبی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ  پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں