سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں:شیخ رشید

سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں:شیخ رشید
کیپشن: SHAIKH RASHEED TWEET

ایک نیوز نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنقید اور تضحیک دو مختلف چیزیں ہیں، عدلیہ اور اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچےگی، جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے، اس سے بچیں، سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے، حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کے بجائے 62 وزراء لگائے جن میں 17 بے محکمہ ہیں جبکہ سٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 100 روپے کلو آٹا، دوائیاں نایاب اور لوگ بجلی کا بل دے نہیں سکتے،انہوں نے اعلان کیا کہ آج 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا۔