ممنوعہ فنڈنگ کیس،عمران اسماعیل نے انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

Aug 12, 2022 | 12:28 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سابق  گورنر سندھ عمران اسماعیل نے  پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق انکوائری پر عدالت سے رجوع کرلیا،پی ٹی آئی رہنما نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیس بدنیتی کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل اور سیما ضیاء نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انکوائری پرسندھ ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں ،جن میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے  اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ آف انکوائری ٹیم کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ جن 3بینک اکاؤنٹس کی بنیاد پر انکوائری کی جارہی ہے وہ بند ہیں، ہمارے خلاف بدنیتی کی بناء پر غیر قانونی انکوائری شروع کی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی  ہےکہ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کال اپ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے اور انکوائری معطل کرکے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو کوئی آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے۔

مزیدخبریں