ایک نیوز نیوز: امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسیناٹی میں پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا جب مشتبہ شخص نے ایف بی آئی کی وزیٹر سکریننگ والی عمارت میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔
ایف بی آئی کا کہنا ہے مشتبہ شخص سفید گاڑی میں علاقے سے فرار ہو گیا اور اسے انٹراسٹیٹ 71 پر شمال کی طرف جاتے دیکھا گیا تھا۔
اوہائیو سٹیٹ ہائی وے پیٹرول کے ترجمان ناتھن ڈینس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کا پیچھا کیا گیا جس پر مشتبہ شخص نے اپنے ہتھیار سے ایک فوجی پر فائر کیا۔مشتبہ شخص کی گاڑی کو کلنٹن کاؤنٹی میں روک لیا گیا جس پر مشتبہ شخص اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا اورتقریبا 6 گھنٹے بعد مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
ناتھن ڈینس نے مزید کہا قانون نافذ کرنے والے افسران نے مشتبہ شخص کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کی لیکن مذاکرات ناکام ہو گئے۔ اس کے بعد مشتبہ شخص نے قانون نافذ کرنے والے افسران کی جانب اسلحہ اٹھایاجس پر موجود قانون نافذ کرنے والے افسران نے گولیاں چلائیں۔ ، جس سے مشتبہ شخص جائے وقوعہ پر ہلاک ہوگیا جبکہ کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 42 سالہ رکی شفر کے نام سے کی ہے۔
واضع رہے کہ اسی نام کے ایک شخص نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بنائے گئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اس حملے سےمتعلق خبردار کیا تھا