ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر دوران حراست مبینہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گل کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سوشل میڈیا پیغام پر لکھا کہ شہباز گل پر ہونے والے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔
Strongly condemn the torture being inflicted on Shahbaz Gill. Under what law & under who's orders is this being done? If he broke any law then he shd be given a fair hearing. But just to salvage Imported govt of crooks the Constitution & all laws are being violated with impunity.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 12, 2022
چیئرمین تحریک انصاف نے پوچھا کہ کس قانون کے تحت اور کس کے کہنے پر ایسا کیا جا رہا ہے؟ اگر شہباز گل نے کوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی کا پورا موقع ملنا چاہیے۔
عمران خان نے مزید لکھا کہ لیکن امپورٹڈ غلام حکومت کے لیے بلا خوف آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہبازگل کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد:جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
واضح رہے کہ شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد آج جوڈیشل مجسٹریٹ عمر بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے شہباز گل نے اپنی قمیض اٹھا کر دکھائی اور دعویٰ کیا کہ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور رات بھر جگائے رکھا گیا، میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا اور وکیل سے ملنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔