پی ٹی آئی کے13اگست کے جلسے کو روکنے کیلئےعطاء تارڑ کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

پی ٹی آئی کے13اگست کے جلسے کو روکنے کیلئےعطاء تارڑ کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
کیپشن: imran khan vs atta tarar

سلیمان اعوان: مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 13 اگست کے جلسے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق عطاء اللّٰہ تارڑ نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کو روکا جائے۔

درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب، کمشنر لاہور، ڈی جی اسپورٹس اور تحریکِ انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

عطاء تارڑ نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے لیے نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کا ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا آئین کیخلاف ورزی ہے، جلسے سے روکنے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا مگر کوئی داد رسی نہیں ہوئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کا اجازت نامہ منسوخ کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک اجازت نامہ معطل کیا جائے۔