بلوچستان میں21 ڈیمز سیلابی ریلے کی نذر

Aug 12, 2022 | 11:32 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: بلوچستان میں  کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے 21 ڈیمز سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام کوہ ہربوئی کے دری کوبے کے مقام پر فنڈز سے تعمیر ہونے والا ڈیم مون سون کی پہلی ہی بارش کے سیلابی ریلوں کی نذر ہوگیا ہے۔ ڈیم کو غیر معیاری طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ ڈیم میں سوراخ اور شگاف پڑنے سے ڈیم سیلاب کی نذر ہوا ہے۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ ہونے کے بجائے لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوگیا ہے۔ بلوچستان میں سیلابی ریلے جہاں اپنے ساتھ مکان فصلیں اور دیگر تعمیرات کو بہا لے گئے وہیں بلوچستان میں حال ہی میں بننے والے 21 ڈیمز بھی بہا کر لے گئے ہیں۔ 

ڈیمز تعمیر کرنے والے کانٹریکٹرز کی جانب سے ڈیمز ٹوٹنے کی وجہ کرپشن کو قرار دیا جا رہا ہے جب کہ موجودہ صوبائی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کردیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-12/news-1660292558-3632.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-12/news-1660292561-6626.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-12/news-1660292563-3048.mp4

مزیدخبریں