ایک نیوز نیوز: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے باصلاحیت نوجوانوں سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، ملکی ترقی میں نوجوان کا کردار کلیدی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر میں نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ارشد ندیم اور نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈلز جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کوبااختیار بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور مواقع فراہم کریں گے۔