ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام

Aug 12, 2021 | 15:57 PM

admin
گوجرانوالہ: پاکستان نے ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا، سرکاری اسکولوں کے ساڑھے 12 ہزار طلبہ نے ایک منٹ میں 50 ہزار پودے لگائے،

ایک نیوز کے مطابق پودے اندرون شہر جی ٹی روڈ پر 12 کلومیٹر گرین بیلٹ پر لگائے گئے، وزیراعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم تقریب میں شرکت کی۔ ریکارڈ ساز کارنامے کے بعد سائرن بجائے گئے، سائرن بجنے سے پہلے قومی ترانہ بجایا گیا۔ 40 ڈرون کیمروں سے پودے لگانے کی ویڈیو ریکارڈ ہوئی، ویڈیو بطور شواہد گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ٹیم کو دی جائیگی۔

اس سے قبل ایک منٹ میں 37 ہزار پودے لگانے کا ریکارڈ اب تک بھارت کے پاس تھا جوکہ اب ایک منٹ میں سب سے زیادہ 50 ہزار پودے لگانے کا اعزاز پاکستان کے نام ہے۔

واضح رہے کہ منصوبے پر نون لیگ نے اعتراض کیا ہے، ایم پی اے توفیق بٹ کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ کے اطراف بغیر پلاننگ پودے لگانے سے جنگل بن جائےگا، جنگل بننے سے سیکورٹی مسائل ہوں گے،خوبصورتی ختم ہوجائےگی۔


مزیدخبریں