تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ بہاولپور کے دورے پر تھے جہاں علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا تھا، کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر جواد رفیق ملک نے تمام مصروفیات منسوخ کر دیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے طیارے میں سوار تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور ان کے پی ایس او حیدر علی کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ان کے اہلخانہ کورونا وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔