پنجاب میں فصلوں کی باقیات اور کوڑے کو آگ لگانے پر پابندی عائد

Aug 12, 2021 | 10:02 AM

admin
لاہور: پنجاب حکومت نے سردیوں کے موسم میں سموگ سے بچنے کے لیے فصلوں کی باقیات اور کوڑے کو آگ لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو و ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا ہے پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دیدیئے ہیں اور انکو مراسلے میں پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کریں۔

ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں انضباطی کارروائی اور جرمانہ عائد ہو گا۔ خلاف ورزی پر پچاس ہزار روپے جرمانہ اور ایف آئی درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے پنجاب میں سموگ کی وجہ سے شہریوں کو گلے اور آنکھ کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے،سموگ کی بڑی وجہ فصلوں کی باقیات، کوڑے کو جلانا اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں ہے۔

مزیدخبریں