ایک نیوز:جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن کا حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ،بیٹوں،پوتوں کی شہادت پرتعزیت کی۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے جدو جہد اور قربانیوں،ثابت قدمی اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے عوام اسماعیل ہانیہ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے۔
اسماعیل ہانیہ نے حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کی جانب سے اہل غزہ کے لیے کی گئی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔