وزیراعظم سے وزیرخزانہ کی ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال

Apr 12, 2024 | 19:26 PM

ایک نیوز :وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ملاقات،اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے محمد اورنگزیب کی ملاقات میں وفاقی وزارت خزانہ و محصولات کے امور سے متعلق بات چیت  کی گئی ۔وزیر خزانہ نے وزیراعظم کو اپنے آنے والے دورہ ء امریکہ بارے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے دورے کے دوران عالمی مالیاتی ادارے ، ورلڈ بینک اور دیگر اداروں کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقاتوں کے حوالے سے وزیراعظم سے گفتگو کی۔

مزیدخبریں