ایک نیوز:گندم خریداری مہم 2024-25 کا آغاز کاشتکار 13اپریل سےباردانہ ایپ کے ذریعے باردانہ کے حصول کی درخواستیں دے سکیں گے۔
ترجمان پی آئی ٹی بی کاکہنا ہے کہ باردانہ ایپ پر 13 سے 17 اپریل تک باردانہ کی درخواستیں موصول ہونگی۔پی آئی ٹی بی اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی تصدیق کے بعد کاشتکاروں کو تصدیقی میسج کیا جائے گا۔ کاشتکاروں کو باردانہ کے اجراء اور گندم وصولی کی تاریخ کا میسج بزریعہ باردانہ ایپ کیا جائے گا۔ باردانہ کا اجراء 19 اپریل 2024 سے ہوگا۔محکمہ خوراک باردانہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے گا ۔ محکمہ خوراک سوموار 22 اپریل سے گندم کی خریداری شروع ہوگی۔
ترجمان کے مطابق محکمہ خوراک ضلعی سطح پر گندم کی خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ محکمہ فوڈ نے صوبہ بھر میں 393 گندم خریداری مراکز قائم کیے ہیں۔ کاشتکار بھائیوں سے گندم 3900 روپے فی 40 کلو کی مقررہ قیمت پر خریدی جائے گی۔ محکمہ خوراک گندم کی قیمت کے علاوہ ہر کاشتکار کو 30 روپے فی 100 کلوگرام ڈلیوری چارجز ادا کیے جائیں گے چھوٹے کسان کے تحفظ کیلئے باردانہ حصول کی اہلیت 6 ایکڑ تک رکھی گئی ہے۔فوڈ پالیسی کے مطابق فلور ملوں، پرائیویٹ سیکٹر اور سیڈ کمپنیوں کو بھی مقررہ نرخ پر خریداری کی اجازت دی گئی ہے۔ گندم خریداری مہم کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔